اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے اکثر ذرائع ابلاغ نے کربلائے معلی میں دو کروڑ سے زیادہ زائرین کی موجودگی کو ایک ریکارڈ قرار دیا ہے اور لکھا ہے اربعین حسینی (ع) کے موقع پر دنیا کے 60 ملکوں کے لاکھوں زائرین کی کربلائے معلی میں موجودگی نے اربعین حسینی (ع) کے موقع پر گذشتہ برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
دنیا کے مختلف ملکوں کے ذرائع ابلاغ منجملہ فرانس پریس، بی بی سی اور سی این این کے نامہ نگاروں نے اپنے رپورٹوں میں کہا ہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر لوگوں کا ایک سمندر ہے جو کربلا معلی چلا آرہا ہے اور انہوں نے اس سے پہلے اتنے بڑے مجمع کی کوریج نہیں کی ہے۔
بعض ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کی دھمکیوں کے باوجود، کربلائے معلی میں دو کروڑ سے زیادہ زائرین کی موجودگی کو مسلمانوں کے اتحاد و وحدت کی نشانی قرار دیا ہے۔
بی بی سی کے نامہ نگار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ داعش گروہ، دھماکوں، سیکیورٹی دھمکیوں کے باوجود، عزاداروں کو کربلا آنے سے نہ روک سکا۔
.......
/169